ٹی 20ورلڈ کپ، سیمی فا ئنل لائن اپ مکمل ہو گئی، دونوں سیمی فائنل 27جون کو کھیلے جائیں گے

جمیکا(نیشنل ٹائمز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری نویں آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ کی سیمی فا ئنل لائن اپ مکمل ہو گئی، عالمی کپ کے دونوں سیمی فائنل 27جون کو کھیلے جائیں گے، جنوبی افریقا ،افغانستان، دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 27جون کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا ۔میچ کا ٹاس پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 5بج کر 30منٹ پر ہوگا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز ایڈن مارکرم لیڈ کر رہے ہیں اور افغانستان کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر راشد خان کر رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا 27جون کو ہی دوسرا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پراویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائے گا۔میچ کا ٹاس پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7بج کر 30منٹ پر ہوگا۔بھارتی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی کمان مایہ نازوکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کے ہاتھ ہے۔ میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29جون کو کینسنگٹن اوول، برج ٹائون، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر