اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی کے والد کی جاگیر نہیں کہ ہم دہشتگردوں کو چھتری دیں،آپریشن عزم استحکام ہوگا اور ہوکر رہے گا،بجٹ بھی ڈنکے کی چوٹ پر منظور کرایا جائے گا،نجکاری بھی ڈنکے کی چوٹ پر کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوسینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بجٹ جن حالات میں بنا ہے تمام سیاسی جماعتیں ملتی تب بھی یہی بجٹ بنتا، ہم اپنے بجٹ کو اسپورٹ کرتے ہیں، یہ کسی صورت نہیں رکے گا۔بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر ضرور پاس ہوگا جبکہ نجکاری بھی ہوگی، جب سب کو 18 فیصد ٹیکس سلیب دینا ہے تو کے پی کیلیے بھی یہی ہوگا۔انہوں نے کہا عزم استحکام آپریشن کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ اس سے ملک میں استحکام آئے گا۔ آپریشن عزم استحکام ضرور ہوگا اور ہم سب کو اس آپریشن پر لبیک کہنا ہوگا۔فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ آپریشن ملک میں استحکام لائے گا، قومی اسمبلی میں اتنے غلط الفاظ استعمال کیے گئے، بے حیا لوگوں نے قومی اسمبلی میں اس بے ہودہ بات پر ڈیسک بجائے۔ فیصل واڈا نے کہا کہ نجکاری کے معاملے پر وزیر خزانہ کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اضافی وزارتیں ختم کی جائیں۔ انہوں نے بجٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حصے کا ٹیکس بوجھ لیں، اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس پورے ملک پر لاگو ہو۔سینیٹر فیصل واودا کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کو نجکاری یا بجٹ کے معاملے پر دبا میں آنے کی ضرورت نہیں ہے، پوری پارلیمنٹ وزیر خزانہ کے ساتھ ہے۔
عزم استحکام آپریشن ہوگا اور ہوکر رہے گا، سینیٹر فیصل واوڈا



