کراچی، گرمی سے مرنے والوں کی مزید 6 لاشیں برآمد، 24 گھنٹوں میں تعداد 17 ہوگئی

کراچی (نیشنل ٹائمز)شہر قائد میں شدید گرمی سے مختلف علاقوں میں مزید 6 لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد 24 گھنٹوں میں مرنے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید 7 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جس کی عمر35 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی ہیں جو گرمی کی شدت کو برداشے نہیں کر سکے ہیں۔ریسکیو حکام کو جامع کلاتھ، گولیمار، سپر ہائی وے سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، گلستان جوہر اور لانڈھی سے بھی 2 افراد کی لاشیں ملیں،جبکہ فیڈرل بی ایریا کریم آباد سے ایک شخص کی لاش ملی۔تمام لاشیں وقوعہ سے پولیس اسٹیشن اور پھر سرد خانے بھیجی گئی، جبکہ مرنے والوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر