اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسوں کی آزمائشی سروس شروع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسوں کی آزمائشی سروس شروع کر دی گئی۔یہ سروس پیر 24 جون کو شروع کی گئی ہے اور اس کو فیڈر روٹ نمبر چار پر چلایا گیا ہے جو پمز ہسپتال سے لے کر قائد اعظم یونیورسٹی تک ہے۔ہلکے نیلے رنگ کی برقی بسیں پمز ہاسپٹل سے قائد اعظم یونیورسٹی تک ہر 10 منٹ بعد چلائی جا رہی ہیں تا ہم ابھی سواریوں کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ بسیں پمز سے ہر دس منٹ بعد اپنے سفر کا اغاز کرتی ہیں اور ریڈیو کالونی ستارہ مارکیٹ میلوڈی آبپارہ نادرہ چوک اور سرینا ہوٹل سے ہوتے ہوئے ریڈیو پاکستان اور بری امام تک پہنچتی ہیں جہاں ان کا آخری سٹاپ یونیورسٹی ہے۔واضح رہے کہ ان الیکٹرک بسوں کی باضابطہ سروس نئے مالی سال یکم جولائی سے شروع ہوگی اور توقع کی جا رہی ہے کہ شروع کے کچھ دن یہ سروس عوام کو مفت فراہم کی جائے گی جس کے بعد 50 روپے کا ٹکٹ لاگو کیا جائے گا۔اسی طرح پمز ہسپتال سے نسٹ یونیورسٹی تک بھی فیڈر سروس الیکٹرک بسوں کی آزمائشی سروس شروع کر دی گئی ہے ۔یہ روٹ کراچی کمپنی جی 10 اور جی 11 مرکز سے گزرتا ہوا نسٹ یونیورسٹی تک جائے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کے شہریوں نے الیکٹرک بسوں کی ازمائشی سروس کے آغاز پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ برقی بسیں ماحول دوست ہیں جو آلودگی اور شور سے پاک ہیں ۔ان برقی بسوں سے بالخصوص بزرگ شہریوں طلبہ اور خواتین کو بہت زیادہ سہولت حاصل ہوگی جو سکول کالج یونیورسٹیوں اور دفاتر میں آنے جانے میں اس کو استعمال کر سکیں گے۔واضح رہے کہ سی ڈی اے کے زیر اہتمام گرین لائن اور بلیولائن سروس پہلے ہی اسلام اباد میں چل رہی ہے تا ہم وہ الیکٹرک بسیں نہیں ہیں۔گرین لائن سروس پمز ہسپتال سے 12 کہو جبکہ بلیو لائن پمزسے گلبرگ تک جاتی ہے۔مجموعی طور پر 14 فیڈر روٹس کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے اب تک چار فنکشنل ہو چکے ہیں جبکہ باقی 10 بتدریج فنکشنل ہو جائیں گے ۔یہ تمام الیکٹرک بسیں چین سے منگوائی جا رہی ہیں۔ ایک سو 60 بسوں کی کھیپ میں سے 30 بسیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔سی ڈی اے کا یہ ماحول دوست اقدام اسلام اباد کے شہریوں کو جدید ترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر