انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز )راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا، پارلیمانی لیڈر سنی اتحاد کونسل زرتاج گل سمیت دیگر کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔ سمن 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمات میں جاری کیئے گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، محمد اشرف سوہنا اور مہر محمد جاوید کی طلبی کے سمن جاری کیئے۔ ملزمان کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں طلبی کے سمن ایس ایچ او کے ذریعے جاری کیئے گئے جس میں تمام ملزمان کو چھبیس جون کو سماعت کیلئے اڈیالہ جیل عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،ایم این اے زرتاج گل ، شبلی فراز اور فواد چوہدری کو نو مئی کے مقدمات میں فیصل آباد میں انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانت مل گئی۔ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان بطور وکیل عدالت میں پیشے ہوئے عدالت نے چاروں رہنماں کو ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا ایک حوالدار، ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل کو مہرہ بنا کر پورے پنجاب میں ہمارے لیڈرز اور کارکنان کو درجنوں مقدمات میں گھسیٹا گیا، جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جبکہ پولیس کے پاس دہشت گردی کا کوئی ریکارڈ ہے ناں ہی ثبوت پیش کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر