سوات واقعہ انتہائی گھنانا فعل ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے سوات واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی گھنانا فعل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کسی بھی فرد یا گروہ کو شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا دینے کی اجازت نہیں ہے۔ علامہ راغب نعیمی کاکہنا تھا کہ بہت سے معاملات میں عدالتیں کیسز کو صحیح طور پر منطقی انجام تک نہیں پہنچاتی جس سے لوگوں میں یہ بات پنپ رہی ہے کہ اس طرح کے فیصلے ہم نے خود کرنے ہیں لیکن سوات، سرگودھا، جڑانوالہ، سیالکوٹ میں ہونے والا یہ عمل کسی طرح شرعی نہیں اور نا ہی قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوات معاملے میں فارنزک اور موبائل لوکیشن سے ملزمان کا تعین کیا جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ شرعی طور پر کسی کو جلا کر مار دینے کی بہت بڑی سزا ہے، سوات کے علاقے مدین میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر