اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری سے متعلق درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری خورشید احمد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، وزارت دفاع کے ڈائریکٹر لیگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ جاسوسی کے الزام میں خورشید احمد ملٹری کی حراست میں ہیں جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ چلیں بندے کا پتہ تو چل گیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔ جسٹس محسن اختر نے استفسار کیا کہ کیا وہ ملٹری سے ریٹائرڈ ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتایا کہ جی وہ ملٹری ریٹائرڈ ہیں۔ اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہمیں ان کے جواب کی کاپی دے دیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جی بالکل آپ کاپی لے لیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ چلیں بندے کا پتہ تو چل گیا، آپ قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں، بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ وسیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کر دیئے تھے، عدالت نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے سے معلوم کر کے سیکرٹریز رپورٹ جمع کرائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ سیکرٹری دفاع ، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے سیکٹر کمانڈرز سے رپورٹ لے کر آگاہ کریں۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر