توہین مذہب کے نام پر قتل کے واقعات پر اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد منظور

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) ملک میں توہین مذہب کے نام پر قتل کے واقعات پر قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن کے دوران وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا، وزیر قانون کی پیش کردہ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو وفاقی و صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں، اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جائے، اقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جو قرار داد پیش کی اس میں کوئی ایک بھی جملہ قابل اعتراض تھا؟ یہ کہا جہاں جہاں جو جو حکومت ہے وہ اقلیتوں کا تحفظ کرے گی، اقلیتوں کے معاملے پر سب اکٹھے ہوں، ہم سب پاکستان کا سوچیں، عزم استحکام کے متعلق وزیرِ دفاع بات کرنا چاہتے تھے، اپوزیشن نے بات نہیں کرنے دی، عزم استحکام آپریشن کیسے کیا جائے گا اس پر بحث کریں گے، ہم یہاں سلامتی کمیٹی کو بلائیں گے، وزیرِ اعظم بھی اجلاس میں بیٹھیں گے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، کچھ ایشوز بے ضرر ہوتے ہیں، اس سے آپ کی اور ہماری سیاست کو نقصان نہیں، عزم استحکام پر وزیر دفاع بات کررہے تھے، وہ بات کرنے کھڑے ہوئے، آپ نے ایک لفظ نہیں سنا، ایپکس کمیٹی میں آپ کے وزیرِ اعلیٰ تھے، انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا، ہم نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ ان کیمرا بلائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اسی معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سوات واقعے نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، پاکستان کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ یہاں رہنے والے سارے پاکستانی برابر کے شہری ہیں، یہاں رہنے والے ہندو، عیسائی اور سکھ بھی برابر کے پاکستانی ہیں۔ واضح رہے کہ 20 جون کو سوات کے علاقہ مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو جیل سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنا کر اسے جلا ڈالا تھا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر