مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم،معاملات طے پا گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہوگیا۔ حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔مذاکرات کا تیسرا دور وزیر اعظم ہائوس میں ہوا۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں نے پارٹی کی نمائندگی کی۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظا می عہدوں پر بھی پیپلز پارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔کل بلاول بھٹو کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پر اختیارات کے حوالے سے فارمولا طے ہوگیا ہے۔ سفارشات کا تحریری مسودہ تیار ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو پی ایس ڈی پی خصوصاً پنجاب میں ترقیاتی فنڈز میں نظر انداز کرنے کے تحفظات تھے، پنجاب کی بیورو کریسی کے تقرر و تبادلوں سمیت دیگر امور پر بھی تحفظات تھے، بجٹ تیاری کے حتمی مرحلے کے دوران اعتماد میں نہ لینے پر بھی پیپلز پارٹی نالاں تھی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مطمئن ہونے کے بعد بجٹ اجلاس میں شمولیت کا فیصلہ کرکے رضا مندی ظاہر کی، 24 جون کو بلاول بھٹوزرداری کی تقریر کے موقع پر وزیراعظم کی ایوان میں موجودگی کا بھی امکان ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر