عسکری قیادت ایوان کو آپریشن عزمِ استحکام پر اعتماد میں لے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عسکری قیادت ایوان کو آپریشن عزمِ استحکام پر اعتماد میں لے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آپریشن ہو، کسی بھی صوبے میں ہو ایوان نے پیرا میٹرز متعین کیے ہیں، وفاقی حکومت فیصلہ کرنے سے پہلے ایوان میں اس ایشو کو لائے، پہلے بھی عسکری قیادت ایوان میں آ کر بریفنگ دے چکی ہے، کوئی بھی ایپکس کمیٹی اس ایوان سے بالا نہیں ہو سکتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ باوجود اس کے کہ اس ایوان میں اجنبی بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی یہ ایوان ہے، فوجی آپریشن کے لیے پیرامیٹرز طے ہونے چاہئیں، یہ ایوان سپریم ہے، ایوان کی بالا دستی قائم ہونی چاہیے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ایوان چلے، اسپیکر ایوان کے کسٹوڈین بنیں پارٹی نہ بنیں لیکن اسپیکر کا کردار غیر جانبدارانہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا جس پر ہمیں اعتراض ہے، حکومت نے کسی بھی معاملے پر اس ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا، اس ایوان سے فیصلہ لیا جائے پھر کوئی کارروائی کی جائے، ہم تمام ملکی معاملات پر بیٹھنے کو تیار ہیں، ہم سی پیک کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں بیٹھے تھے کیوں کہ ہم پاکستان دشمن نہیں ہیں۔ اسی طرح قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ کسی قسم کا آپریشن کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، عمران خان نے بارہا کہا ہے کہ کسی کی جنگ میں پاکستان کو نہ جھونکیں، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، آج سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں ہمیں بات کرنے کا ٹائم نہیں دیا، فارم 45 کے تحت ہماری 180 سیٹیں بنتی ہیں اور ہم لوگ اپنی عوام کی نمائندگی کررہے ہیں لیکن ہم نہیں جانتے وہ کس پریشر میں یہ کررہے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر