ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر کئی علاقو ں میں شدید گرمی کے بعد تیزہوائو اور بارش کی وجہ سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے باعث درخت گر گئے۔دوسری طرف سندھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ہے۔ کراچی میں گرمی عروج پر ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے 41 سینٹی گریڈ پر 47 سینٹی گریڈ جیسی گرمی محسوس کی گئی۔لاہور میں بھی گرمی بڑھ گئی ہے، 41 ڈگری میں 45 ڈگری جیسی گرمی کا احساس رہا۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں کے ساتھ بارش نے گرمی کے ستائے عوام کو سکون فراہم کیا تاہم ملک کے باقی علاقوں میں گرمی کا راج جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جیکب آباد میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچا تھا جبکہ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور ویلج میں ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام کو خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر