اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اورانکی بلندی درجات کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس



