مرکز میں ہمیشہ فاٹا، پاٹا /مالاکنڈ ڈویژن کی بھرپور نمائندگی کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا، امیر مقام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وفاقی وزیر ریاستی و سرحدی علاقہ جات، امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ انہوں نے مرکز میں ہمیشہ فاٹا، پاٹا /مالاکنڈ ڈویژن کی بھرپور نمائندگی کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا ، کسی قسم کے نتائج کی پرواہ کیے بغیرمیں اپنے لوگوں کی ہر سطح پر نمائندگی کرتا رہوں گا۔ یہ بات انہوں نے مالاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن اور چیمبر آف کامرس سوات کے وفد سے ملاقات میں کہی۔مالاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن, چیمبرز آف کامرس ڈسٹرکٹ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے وفد نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے یہاں پارلیمنٹ ہاس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ امیر مقام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کابینہ اور حکومتی ایوانوں میں فاٹا اور پاٹا/مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کی قربانیوں کے بارے میں شعور بیدار کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں فاٹا اور پاٹا ٹیکس استثنی کے حوالے سے میرے موقف کی تائید کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان اور خاص طور پر وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا شکر گزار ہوں۔وفد کے ارکان نے فاٹا، پاٹا/مالاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس چھوٹ کے لیے کوششوں پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تاجر برادری کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وفد کی قیادت صدر مالاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم خان نے کی، جس میں حاجی زاہد خان، ڈاکٹر خالد محمود، رحیم، راحت علی، یوسف علی، شعیب خان، گوہر زمان خان، ریاض خان، روحیل زمان، فضل ربی خان اور نسیم الرحمان شامل تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر