ٹی20 ورلڈکپ، امریکا کو ہرا کر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بارباڈوس( نیشنل ٹائمز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں کرس جارڈن کی ہیٹ ٹرک اور کپتان جوش بٹلر کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بارباڈوس میں کھیلے جانے والے گروپ 2 کے اس اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی اور پہلے مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے والی امریکی ٹیم کی آخری 5 وکٹیں بغیر کسی رن پر گرگئیں۔ امریکا کی ٹیم 115 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔ شریک میزبان ٹیم کی جانب سے نتیش کمار 30 اور کوری اینڈرسن 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرمیت سنگھ نے 21 ایرون جونز نے 10 رنز بنائے، سٹیون ٹیلر 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک بناتے ہوئے چار آئوٹ کئے ۔ انکے علاوہ سین کرن اور عادل رشید نے دو دو جبکہ ریس ٹاپلے اور لیام لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ لی۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 116 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان جوش بٹلر نے 38 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ فل سالٹ نے 25 رنز بنائے۔بٹلر نے امریکا کے بولر ہرمیت سنگھ کو ایک ہی اوور میں 5 چھکے لگائے۔ انگلینڈ کے عادل رشید کو فتح گر بولنگ سپیل پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر