سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جواب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اپنے جواب میں کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار ہی نہیں کیونکہ فہرست ہی جمع نہیں کرائی گئی۔سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں نہ ملنے سے متعلق کیس کی سماعت 24 جون کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ کرے گا۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 24دسمبر کی ڈیڈ لائن کے باوجود سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کی فہرستیں ہی جمع نہیں کرائیں۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشتوں کے لیے کوئی فہرست جمع نہیں کرائی تاہم امیداروں کی طرف سے تحریک انصاف نظریاتی کا انتخابی نشان دینے کا سرٹیفیکیٹ مانگا گیا تھا لیکن بعد میں امیدواران تحریک انصاف نظریاتی کے انتخابی نشان سے خود ہی دستبردار ہوگئے۔سپریم کورٹ میں جمع جواب میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نظریاتی کے انتخابی نشان سے دستبردار ہونے کے بعد امیدوار آزاد قرار پائے اور الیکشن کے بعد آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، جس پر سنی اتحاد کونسل کو الیکشن نے مخصوص نشتیں نہ دینے چار ایک سے فیصلہ دیا۔الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، مخصوص نشتیں نہ دینے کے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں میں کوئی سقم نہیں اور الیکشن کمیشن کا مخصوص نشتوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کے آئین کے تحت صرف مسلمان ہی رکن بن سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر