فلاحی اسپتالوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے خیراتی اور فلاحی اسپتالوں پر سیلز ٹیکس کی حمایت کردی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے کہا کہ خیراتی اور فلاحی اسپتالوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے۔ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری اسپتال سیلز ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ ملک کے بڑے اور مہنگے اسپتال ٹرسٹ پر قائم ہیں۔ پرائیویٹ اسپتال سیلز ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ٹرسٹ پر قائم اسپتال کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جارہی ہے۔ بڑے بڑے پرائیویٹ اسپتال اس میں شامل ہیں۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ٹرسٹ کے نام پر بنے اسپتالوں نے ڈاکٹرز بھی بٹھائے ہوئے ہیں جو بھاری فیس لیتے ہیں۔ ٹرسٹ کے نام پر لیب مہنگی فیس چارج کرتے ہیں۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک ٹرسٹی اسپتال نے 20 لاکھ کا بل ادا کرنے تک میت ورثا کو نہیں دی۔ اگر سرکار ٹیکس کی چھوٹ دیتی رہی ہے تو ان کو اسپتالوں کا آڈٹ بھی کرے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر