سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم ،آرمی چیف کی شرکت

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) ضلع کرم گزشتہ روز میں وطن پر قربان ہونیوالے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شریک ہوئے جبکہ اعلی سول و فوجی افسران، فوجیوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار، خدمات اور قربانیوں کو سراہا، وزیراعظم ، آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش رفون اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج ایک مربوط یونٹ ہے، جو ریاست کے دفاع کے لیے کوشاں ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ان شہدا کا اتحاد اور بہادری قوم کی طاقت کی مثال ہے، قوم مادر وطن کی عزت کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سپاہی ولیم نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانی دی، سپاہی ہارون ولیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کرم کے علاقے سدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر