آئی ایم ایف کی بجٹ پر حکومت کی تعریف‘ سخت فیصلے خوش آئند قرار دے دیئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) عالمی مالیاتی ادارے ’آئی ایم ایف‘ نے بجٹ کے معاملے میں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچول مذاکرات کے دوران عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کے وفاقی بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیا گیا اور آئی ایم ایف نے حکومت اور سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس چھوٹ کو محدود کرنے کے اقدام کو سراہا ہے، کیوں کہ پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے اس لیے حکومت کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں بات چیت کے لیے آئی ایم ایف وفد کے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہونے کی توقع ہے۔

ادھر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ آئی ایم ایف کی تجاویز کے مطابق بنایا گیا ہے، تاجروں کو فکسڈ ٹیکس رجیم میں لانے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھا، نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے سب کو فائلر بنائیں گے، پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کردی ہے، رواں ماہ ایکسپورٹرز کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے خوشخبری دیں گے، 12 ہزار 970 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔
دوسری طرف بجٹ سے متعلق ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وفاقی بجٹ زہر قاتل ہے آئی ایم ایف بجٹ میں حکومتی منشا شامل نہیں، بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے 12فیصد شرح مہنگائی کا ہدف بالکل غیرحقیقی ہے، عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کے نتیجے میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، ٹیکس چھوٹ کے خاتمے سے برآمدات بری طرح متاثر ہوں گی، شرح نمو ہدف 3.6فیصد مقرر کیا، ورلڈ بینک کے مطابق 2.4فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا، ٹیکس ہدف 48فیصد بڑھا کر 12970 ارب کرنا انتہائی ظالمہ اقدام ہے، نان ٹیکس ریونیو مہنگائی کا بہت بڑا ذریعہ ہے جس کو بڑھا 3587ارب کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر