پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کا صرف ایک ہی کام تھا کہ صاف شفاف الیکشن کروائے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے ۔ عمرایوب کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبرز فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن نے جو بجٹ مانگا اس میں صرف ساڑھے 16ارب خرچ کیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر کیلئے عدالتوں کے دروازے بند کردیئے گئے، ہماری خواتین جیل میں ہیں انہیں تاریخ یاد رکھے گی، تاخیر سے انصاف کرنا انصافی ہے ۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم اسی سلسلے میں اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کررہے ہیں ۔ رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں ہمارے آواز نہیں سنی جاتی جو ہمارے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر