تھرپارکر میں پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تھرپارکر(نیشنل ٹائمز ) گورنمنٹ ڈسپنسری میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز کے ڈاکٹرز نے مریضوں کا علاج کیا ۔مختلف شعبہ امراض کے ماہر ڈاکٹروں میں گائنی، چائلڈ اسپیشلسٹ، میڈیکل اور پیتھالوجسٹ شامل تھے،میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ بشمول ڈینگی،ملیریا، ہیپاٹائٹس بی اور سی، آنتوں کا بخار، حمل کے ٹیسٹ، یورن RE، بلڈ شوگر اور الٹرا سانڈ کی سہولت میسر تھی۔ مریضوں کو مفت ادویات اورسپلیمنٹس مہیا کئے گئے جبکہ مائنر او ٹی کی سہولت بھی میسر کی گئی،متعدد مریضوں کی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ حفظان صحت و ابتدائی طبی امدادی کٹس بھی فراہم کی گئیں۔ مریضوں میں 285 مرد، 413 خواتین اور 316 بچوں سمیت کل 1000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ۔مختلف امراض میں انیمیا، URTI، ملیریا، ڈینگی بخار، گیسٹرو اینٹرائٹس، غذائیت، ذیابیطس، UTI ہائی بلڈ پریشر، قبل از پیدائش کی دیکھ بھال وغیرہ سے متعلق علاج معالجہ اور طبی ھدایات دی گئیں ۔خواتین سے متعلق امرض جن میں بانجھ پن کے علاوہ جلدی امراض کی بیماری، خارش، جلد کی سوزش زچہ اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال پر خصوصی زور دیا گیا ۔حفظان صحت اور فرسٹ ایڈ کٹس، LHVs/ دائیوں کے درمیان تقسیم کی گئیں تاکہ ان کی محفوظ اور حفظان صحت سے متعلق مڈوائفری طریقوں میں مدد کی جا سکے۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا خیر مقدم کیا اور مفت علاج و ٹیسٹس کی سہولیات مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر