ڈاکٹروں اور نرسوں کے احتجاج کا معاملہ، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

لاہور (نیشنل ٹائمز ) پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے صوبہ بھر میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کسی بھی قسم کا جلسہ، جلوس اور ریلی نکالنے پر مکمل پابندی ہوگی، دفعہ 144 کے تحت دھرنا دینے، احتجاج کرنے اور مظاہروں سمیت گروپ کی شکل میں کھڑے ہونے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1989 کے تحت لگائی ہے، پابندی سکیورٹی تھریٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو سختی سے اس پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں، ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام چھوڑ رکھا ہے، ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر