؎اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلا گھیرا کے تین مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی کے جلا گھیرا کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا اور درخواستوں پر آئندہ سماعت 25 جون کو ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاس، عسکری ٹاور اور شادمان میں جلا گھیرا کے مقدمات درج ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب



