اڈیالہ جیل حکام کو علی امین کی عمران خان سے ملاقات پر اعتراض، اجازت نہ مل سکی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات طے تھی مگر جیل انتظامیہ نے وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر اعتراض اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے گزشتہ شام 6پارٹی رہنماوں نے ملاقات کرنی ہے جن میں رئوف حسن، شبلی فراز، رائے حسن نواز، ثنا اللہ مستی خیل،خالد خورشید اور وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے نام شامل تھے۔ جیل حکام نے علی امین گنڈاپورکی ملاقات پر اعتراض اٹھایاہے اور ملاقاتیوں میں ان کی جگہ کسی اور رہنما کا نام دینے کاکہا ہے۔ علی امین گنڈاپورکوگزشتہ کئی روز سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر