وکلا کا قتل ہمارے لیے ٹیسٹ کیس، انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، وفاقی وزیر قانون

ؤاٹک (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ وکلا کا قتل ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے، حکومت اپنے فرض سے غافل نہیں ہے ، انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا،اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نیکہا کہ افسوس ہے کہ ہماری اپنے دوستوں سے دوبارہ ملاقات نہیں ہو سکے گی ، اپنے دوستوں کے کیس میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، اسرار اور ذوالفقار بھائی کے ورثا کیلئے جو ممکن ہوگا وہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ انسداد دہشتگردی کا ٹیکسٹ بک کیس ہے، وکیل کا کام اپنا مقدمہ عدالت کے سامنے رکھنا ہے، مقدمے کے اپنے میرٹ ہوتے ہیں، نتیجہ وہ ملتا ہے جو مقدمے کے میرٹ ہے، اس بہیمانہ قتل میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، وکلا کسی بھی معاشرے میں بہت بنیادی طبقہ ہے اور وکلا کا معاشرے میں بہت اہم کردار ہے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اچھے دوست اور انسان ہمارے دلوں میں نقش رہتے ہیں ، ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ہمیں سوچنا چاہیے، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی سائیکالوجیکل سکریننگ کرنی چاہیے،اٹک جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، کچہری کے احاطے میں اسلحہ لانے کے حوالے سے پالیسی واضح ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ وکلا حق کی آواز ہیں، حق کی آواز کو طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا،وکلا کو فتح کیا جاسکتا ہے لیکن وکلا محبت،خلوص اور آپ کے عمل سے فتح ہوتے ہیں، وکلا کو اپنے حقوق سے ہٹانے کی کوشش کی گئی نتیجہ سب نے دیکھ لیا، آپ ان حق پر لڑنے والوں سپاہیوں کو طاقت سے نہیں دبا سکتے، جمہوریت پر مشکل وقت آیا تو وکلا دیوار کی طرح کھڑے رہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر