مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کیلئے کوشاں ہیں: وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، آفیسرز، قبائلی عمائدین اور عوامی وفود نے ملاقات کی۔عید کے تیسرے روز بھی وزیراعلی سیکرٹریٹ کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہے، مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات ہوئی، عید کی مبارکباد دی، وزیراعلی سے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، حاجی علی مدد جتک، سلیم کھوسہ نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر راحیلہ حمید درانی، بخت کاکڑ، حاجی محمد خان لہڑی و دیگر نے بھی وزیراعلی سے ملاقات کی، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کے لئے کوشاں ہیں، تعلیم، صحت، ذرائع مواصلات اور زراعت سمیت براہ راست عوامی وابستگی کے شعبوں کو اہمیت دے رہے ہیں۔وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ سولرائزیشن سے متعلق زیر التوا امور کو نمٹانے اور بجلی چوری کے تدارک کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے، ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں گے، وسائل کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے، قابل عمل اجتماعی منصوبے بجٹ کا حصہ ہوں گے۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نصیرآباد میں جگر کی پیوند کاری کا ہسپتال قائم ہوگا، طبی سہولیات کو بہتر بناکر غریب لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر