ایک جماعت ذاتی مفاد کیلئے اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ایک جماعت ذاتی مفاد کیلئے اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے۔وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سیاست کیلئے ریاست کو دا پر نہیں لگانا چاہئے، تنقید کرنے والوں کو ٹرولنگ کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے، ہم حکومت اور اپوزیشن میں رہے کبھی ریاستی اداروں کو تنقید کانشانہ نہیں بنایا۔احسن اقبال نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے ریاستی مفاد کو قربان کرنے کی کوشش کی، پگڑیاں اچھالنے کیلئے ٹرولنگ کی طرز سیاست جمہوری نہیں، ایک سیاسی جماعت سیاستدانوں، کبھی اداروں کیخلاف ٹرولنگ کرتی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کو دبا میں لانے کیلئے ٹرولنگ شروع کی جاتی ہے، سیاست اور ریاست میں فرق سمجھنا چاہئے، ہماری سیاست میں اتار چڑھا ہوسکتا ہے لیکن ریاست میں نہیں، ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے بلند رہنا چاہئے۔وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ریاست کے مفادات کے ساتھ کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر