عیدالاضحی کے دو دنوں میں لاکھوں سیاحوں کی خیبر پختونخوا آمد

پشاور(نیشنل ٹائمز) عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران دو لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 17 اور 18 جون کے دوران 2 لاکھ 5271 سیاح خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کے لیے آئے، 71 غیرملکی سیاحوں نے بھی کے پی میں سیاحتی مقامات کی سیر کی۔محکمہ سیاحت نے بتایا کہ زیادہ تر سیاحوں نے گلیات اور ناران کاغان کا انتخاب کیا، سب سے زیادہ 81 ہزار سیاحوں نے گلیات کے مقامات کو ترجیح دی۔اس کے علاوہ 73 ہزار 960 سیاحوں نے کاغان ناران کا رخ کیا جب کہ 38 ہزار 504 سیاحوں نے مالم جبہ کے نظاروں سے لطف اٹھایا۔محکمہ سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ 2 ہزار 920 سیاحوں نے اپردیر، 1830 لوگوں نے لوئر چترال اور 570 افراد نے اپرچترال کا رخ کیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر