محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے جامع اور موثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے ، چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔محسن نقوی نے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا، چینی سفیر نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے جامع اور موثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ برابر آنچ بھی نہ آئے، پاکستان اور چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور چینی سفارت خانے کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر