والد کی خاموش قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے جو اکثر نظرانداز کر دی جاتی ہیں، مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے والد سے محبت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج اپنے بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کے انمول کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے، ہر والد کی خاموش قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجیے، والد شجر سایہ دار ہے جو تپتی دھوپ میں بچوں کے لیے گھنا سایہ بن جاتا ہے، اولاد کی تربیت اور بہتر پرورش میں والد کے شفیق کردار کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اپنی ہر کامیابی والد محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں، خوش قسمت ہوں جو نواز شریف جیسے والد ملے، ان کی بیٹی ہونے پر ناز ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر روز والد محترم سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں اور واپس آکر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں، والدین کی عزت وتکریم کرنے والے اف تک نہ کہنے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر