شہباز شریف نے اپنے خطاب پر عمل کرنا ہے تو پہلے خود مستعفی ہوں، تیمور جھگڑا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جو خطاب کیا اس پر عمل کرنا ہے تو پہلے خود مستعفی ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ترقی کا سفر شروع نہیں ہو سکتا، یہ فارم 47 کی حکومت ہے جس کے پاس عوام کامینڈیٹ ہی نہیں۔تیمور جھگڑا نے کہا کہ بحرانوں میں ایک موقع ہوتا ہے کہ ہم بنیادی اصلاحات کر لیں، بنیادی اصلاحات کرنے کا موقع گزر چکا ہے، بجٹ پیش کر کے یہ سمجھ رہے ہیں حالات بہتر ہوگئے تو غلط فہمی ہے، بجٹ کے بعد انہیں صورتحال کا علم ہو جائے گا۔سابق وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ ویسے ہی پسا ہوا تھا انہیں مزید دفنانے کی تیاری کر لی گئی ہے، 25 فیصد جو تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اس کی لاگت 1500 ارب روپے ہوگی، حکومت کے ایکشن سے ہی نظر آئے گا کہ وہ معیشت کی بہتری کیلیے کتنی سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ 10 سے 15 لوگ بناتے ہیں اور 4، 5 اداروں کو 3ماہ کے بونس دے دیے، بجٹ میں کہاں اخراجات میں کمی کے اقدامات نظر آ رہے ہیں، حیرت کی بات ہے وفاق کا بجٹ منفی اور پنجاب کا سرپلس میں جا رہا ہے، شہباز شریف نے پروجیکٹ منیجر کی طرح پنجاب کو چلایا اس سے باہر نکلنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایکنک کی سربراہی وزیر خزانہ کے پاس ہوتی ہے کیونکہ ملک بھر کے منصوبے ہوتے ہیں، ایکنک کی سربراہی وزیر اعظم اپنے پاس رکھیں گے تو ان کے پاس اتنا وقت ہوگا؟ وزیر اعظم وقت نہیں دیں گے تو اربوں روپے کے منصوبے تاخیر کا شکار ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر