اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(نیشنل ٹائمز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہیکہ اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عسکری حکام حکومتی فیصلوں کے حوالے سے وزیراعلی سے رابطے میں ہیں، عسکری حکام سے رابطے جاری رہنے بھی چاہئیں تاہم اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مقصد کیلئے براہ راست رابطے رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملک میں سیاسی استحکام چاہنے والوں سے بات چیت کا کہا ہے ۔ بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ ریاست کی خرابی کے ذمہ دار (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنما ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دونوں جماعتوں سے رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت کررکھی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر