راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) عیدالاضحی کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے انتظامات مکمل، ریسکیو راولپنڈی ضلع بھر میں دوران عیدالاضحی الرٹ رہے گئی۔ریسکیو اہلکاروں کی عید الاضحی پر اسپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر کسی نہگانی افات اور حادثات نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 نے اپنے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، ریسکیو 1122 راولپنڈی ضلع بھر میں دوران عیدالاضحی الرٹ رہے گئی۔ریسکیو اہلکاروں کی عید الاضحی پر اسپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ مویشی منڈیوں، مساجد، عیدگاہوں اور پارکس میں ریسکیو پوسٹیں لگائی جائے گئی۔ ریسکیو پوسٹوں پر ایمرجنسی گاڑیوں سمیت تربیت یافتہ سٹاف ہمہ وقت موجود رہے گا۔عوام کسی بھی ایمرجنسی کے صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں۔
عیدالاضحی کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے انتظامات مکمل



