طے شدہ بات تھی کہ پیپلزپارٹی سے مشاورت کے بغیر بجٹ نہیں آئے گا، شرمیلا فاروقی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ طے شدہ بات تھی کہ پیپلزپارٹی کی مشاورت کے بغیر بجٹ نہیں آئے گا، پارٹی سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی،(ن)لیگ نے ہماری شرافت کو ہماری کمزوری سمجھا ، جس پر ہم نے احتجاج کیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ فریقین کے درمیان معاہدے کی صورت میں اس پر عمل کرنا دونوں کی ذمہ داری ہے،(ن) لیگ اور پی پی پی میں بجٹ سمیت تمام معاملات پر مشاورت کا طے ہوا تھا،وفاق اور پنجاب کے بجٹ میں پی پی پی سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بجٹ میں پی پی پی سے مشاورت نہ کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی،(ن)لیگ نے ہماری شرافت کو ہماری کمزوری سمجھا ، جس پر ہم نے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ بات تھی کہ پی پی پی کی مشاورت کے بغیر بجٹ نہیں آئے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر