لاہور( نیشنل ٹائمز) حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ کا بائیکاٹ کیا ۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے بتایا کہ پارٹی نے بجٹ کا بائیکاٹ کیا ، ٹوکن کے طور پر صرف دو اراکین ایوان میں گئے ہیں ۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کی صدارت میں ہوا جس میں پیپلزپارٹی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبائی بجٹ کی کارروائی کا حصہ بننے پر مشاورت کی گئی ۔
حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی نے بجٹ کی کارروائی بائیکاٹ کیا



