ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے، ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے، عالمی معیشت میں ہمارے نوجوانوں کا بڑا حصہ ہے، گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 17 فیصد تھی جو اب 11 فیصد ہے، یہ تمام انڈیکیٹرز یہ بتاتے ہیں کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے اور اسی چیز سے ہمیں فائدہ اٹھانا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ اہم ہے کیونکہ ہمارے مستقبل کا انحصار اسی پر ہے اور ایک روشن مستقبل کے لیے ہمیں اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہمکنیر ہوں گے اور انہیں گائید کرنا ہوگا کہ کس فیلڈ میں انہوں نے مہارت حاصل کرنی ہے اور کس ٹیلنٹ کو ابھارا جاسکتا ہے، تعلیم ہماری ہعیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ٹریننگ کہاں سے کہاں نکل گئی ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہوسکتا ہے اگر ہم اپنے نوجوانوں کو صلاحیت فراہم کردیں تو، ہماری حکومت مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت بھی کار بند رہی، شہباز شریف نے لیپ ٹاپس دیے، اسکالر شپس دین، سربراہان مملکت کے علاوہ بچوں کو بھی گارڈ آف آنر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سال بہت مشکل تھے جہاں ہم ڈیفالٹ کے دیہانے سے واپس آئی لیکن اگر ہم نے نوجوانوں کو مواقع دیے تو ہم بھی دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر