بجٹ کو مسترد نہیں کر رہے، یہ روایتی بجٹ ہے، فاروق ستار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ بجٹ کو مسترد نہیں کر رہے ، یہ روایتی بجٹ ہے، مہنگائی کے باعث لوگوں کا میٹر گھومنے والا ہے،جیسے مظفر آباد میں عوامی احتجاج ہوا ویسا ہر شہر میں ہوگا ۔بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بجٹ کو مسترد نہیں کر رہے مگر یہ روایتی بجٹ ہے ، امرا پر ویلتھ ٹیکس لگانا چاہتے ہیں، جاگیرداروں پر ٹیکس لگا کر بجٹ خسارہ پورا کیا جائے، عام آدمی کی ٹیکس کے باعث انتہا ہوچکی ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مہنگائی کے باعث لوگوں کا میٹر گھومنے والا ہے، جیسے مظفر آباد میں عوامی احتجاج ہوا ویسا ہر شہر میں ہوگا۔فاروق ستار نے کہا کہ شہباز شریف کا دانا دوست ہونے کے ناطے مشورہ دے رہا ہوں، ہم نے شیڈو بجٹ دیا حکومت اگر نظرثانی کر ے تو بہتر ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ کے بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام بنایا جائے۔فاروق ستار نے بجٹ سے متعلق شعر بھی سنایا بس بھئی بس زیادہ ٹیکس نہیں چیف صاحب ، آج کے بعد زیادہ برداشت نہیں چیف صاحب ۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر