بھارت امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

نیویارک (نیشنل ٹائمز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بھارت نے امریکا کا 111 رنز کا ہدف با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔سوریا کمار یادیو 50 اور شیوم دوبے 31 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔نیویارک میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔امریکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔نتیش کمار 27 اور ٹیلر 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ کورے اینڈرسن 15، ہرمیت سنگھ 10 رنز بناکر آٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 2 اور اکسر پٹیل نے ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ امریکا کے 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز تو اچھا نہ ہوا تھا، ویرات کوہلی صفر اور کپتان روہت شرما 3 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔وکٹ کیپر رشبھ پنت بھی 20 گیندوں پر 18 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ 3 وکٹیں گرنے کے بعد سوریا کمار یادیو اور شیوم دوبے نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور اسکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھایا۔ یوں بھارت نے امریکا کا 111 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔سوریا کمار یادیو 50 اور شیوم دوبے 31 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ امریکا کے سوربھ نیٹراوالکر نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔امریکا کو شکست دے کر بھارت مسلسل تیسری کامیابی کے ساتھ ایونٹ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا۔ دوسری جانب امریکا 3 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر