میڈیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کرسکتا ہے،تحریری حکمنامہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستوں کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، میڈیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کرسکتا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پیمرا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظورکی جاتی ہے، کیس جولائی کے پہلے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ واضح رہے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن، پریس ایسوسی ایشن اور پی ایف یو جے نے پیمرا نوٹیفکیشن چیلنج کررکھا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر