شندور پولو فیسٹیول، سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور (نیشنل ٹائمز)شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کے لئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی ہدایت پر سیاحوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈی جی خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے پیٹرونیٹ ایوی ایشن کے ساتھ اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کے لئے مختلف ٹورازم اینڈ ہیلی سفاری سروس کے پیکیجز متعارف کرا دئیے گئے ہیں ، پیکیج 1 میں چترال ائیرپورٹ، وادی کیلاش اور لواری ٹنل اور پیکیج 2میں چترال ائیرپورٹ اور تریچ میر چوٹی کی سیر کروائی جائے گی ۔ پیکیج 3میں چترال ائیرپورٹ، تریچ میر اور قاقلشت میڈوز اور پیکیج 4میں چترال ائیرپورٹ تا شندور پولو فیسٹیول کا ٹور شامل ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر