وفاقی وزیر داخلہ کا شہدا پیکیج 30 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے کا اعلان

شب قدر(نیشنل ٹائمز)ایف سی ٹریننگ سینٹر شب قدر میں تاریخ میں پہلی بار شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہدا پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے شہدا پیکیج کو 30 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک بڑھانے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ جان کے بدلے ایک کروڑ کا معاوضہ نعم البدل نہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ یہ تاریخ کی پہلی شہدا پریڈ ہے، جس میں آئی جی سے لیکر جوان تک شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آپ نہ پٹھان، نہ پنجابی، نہ بلوچی، نہ سندھی، آپ سب پاکستانی ہیں، آپ سب نے پاکستانی ہوکر سوچنا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی ہو کر سوچیں گے تو جیت آپ کی ہو گی، آپ جوانوں نے صرف اور صرف پاکستان کے مشن کو سامنے رکھ کر چلنا ہے، پاکستانی ہونے کے ناطے آپ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی ایسی فورس ہے جس کی ضرورت ہر وقت اور ہر جگہ پڑتی ہے، ایف سی کے جوان سکیورٹی، امن وامان اور ہر قسم کی ڈیوٹی کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، ایف سی نے مشکل وقت میں ہر شعبے کو تعاون فراہم کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر