قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ضم اضلاع کیلئے 70 ارب کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

پشاور(نیشنل ٹائمز)قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پشاور میں ہوا، اجلاس میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور مشیر خزانہ مزمل اسلم نے شرکت کی، قومی اقتصادی کونسل نے وزیراعلی اور مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطالبے سے اتفاق کیا۔مشیر خزانہ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے ضم اضلاع کیلئے 70 ارب ترقیاتی گرانٹ دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع کے عوام کو ترقیاتی گرانٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشیر خزانہ نے قومی اقتصادی کونسل سے ٹرانسمیشن لائن کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ صوبے میں رواں سال صرف 7 روپے فی یونٹ کے حساب سے 180 میگاواٹ بجلی پیداوار کیلئے تیار ہے، صوبائی حکومت یہی سستی بجلی رشکئی اور درابن اکنامک زونز کو فراہم کرنا چاہتی ہے، این ای سی سے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے مذاکرات میں صوبوں کو بھی شامل کیا جائے۔مزمل اسلم نے کہا کہ قومی مالیاتی معاہدوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر