الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔رکن قومی اسمبلی انجم عقیل، طارق فضل چودھری اور خرم نواز کی درخواست پر الگ الگ فیصلہ جاری کیا گیا، فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت فیئرٹرائل کے لئے درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔فیصلے کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے الیکشن ایکٹ کے تحت کام نہیں کیا، درخواست گزاروں کے اعتراضات یکسر نظرانداز نہیں کیے جاسکتے، ٹرائل کورٹ پر ایک فریق کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کیلئے الیکشن پٹیشنز ٹرانسفر کر رہے ہیں، این اے 46 کے الیکشن کی پٹیشن مقررہ وقت کے بعد دائر کی گئی۔فیصلے کے مطابق قانون کے مطابق الیکشن پٹیشن 29 مارچ تک دائر ہونا تھی، این اے 46 میں الیکشن پٹیشن 15 اپریل کو دائر کی گئی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن پٹیشن میں ٹریبونل جج کو الیکشن ایکٹ میں دیئے گئے پروسیجر پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر