ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں اضافے کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں اضافے کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع کا بجٹ وفاقی بجٹ کا اہم حصہ ہے اور ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے پاکستانی روپے میں بجٹ پر فرق پڑتا ہے ڈالر ریٹ اور مہنگائی بڑھنے سے جو خسارہ ہوا ہے اس وجہ سے دفاع کا بجٹ بڑھانا پڑے گا.انہوں نے کہا کہ ہماری دفاع کی ضروریات میں چین اور ترکیہ پاکستان کے بڑے پارٹنرز ہیں ہم چاہیں گے کہ دفاعی ضروریات میں ہمارے قرضے نہ بڑھیں اور دفاعی سازوسامان کی ملک میں صنعتیں لگیں۔سی پیک کے دوسرے مرحلے پر منصوبوں کے آغاز کے حوالے سے سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی چین میں موجودگی کی وجہ سے پاکستانی وفد کو کافی تقویت ملی ۔انہوں نے بتایا کہ سی پیک ٹو پر چین سے مشاورت ہوئی سرمایہ کاری جس طرح سی پیک ون میں آئی اسی طرح سی پیک ٹو میں بھی آئے گی سی پیک ٹو کے لیے منصوبے حتمی کر لیے ہیں ایم ایل ون منصوبہ سی پیک ٹو میں سر فہرست ہے. خواجہ آصف نے بتایا کہ چین میں سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی ایک سو جبکہ چین کی 250 کمپنیوں نے شرکت کی تھی اب چین میں یہ طے ہوا ہے کہ پاکستان میں بزنس کے لیے قرضوں کے بجائے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔داسو میں چینی شہریوں پر حملوں کے معاملے پر چین کے موقف سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے مشترکہ سرویلنس کا نظام بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ چین کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے جس کے تحت سی پیک کی فول پروف سکیورٹی بنائی جائے گی کیونکہ چینی حکومت سی پیک کی سکیورٹی کے معاملے پر بہت زیادہ حساس ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں چین کے ساتھ تعلقات میں کمی آئی جس کو اب بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے نریندر مودی کے تیسری مرتبہ بھارت کے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے بتایا کہ بی جے پی کو انتخابات میں اکثریت نہیں ملی جس کی وجہ سے نریندر مودی اب اتحادیوں پر انحصار کرے گی امید ہے مودی اب اپنی اوقات میں آئیں گے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ کشمیر ہے جس کی حیثیت کو دہلی کو اصل حالت میں واپس لانا ہو گا اس کے بعد ہی بھارت سے بات چیت ہو سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر