داسو ہائیڈرو منصوبہ، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق داسو ڈیم کے لیے ایک ارب ڈالرز اضافی فنڈنگ کی منظوری دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے داسو ڈیم کے لیے فنڈنگ کی منظوری دی گئی، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی، منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی ہوگی۔عالمی بینک نے بتایا کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوگی۔عالمی بینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگا واٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگا واٹ ہے۔عالمی بینک نے بتایا کہ پاکستان کے توانائی شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سے ایک ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر