مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو رہا کرانا ترجیح ہوگی، عمر ایوب

اسلا م آباد (نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع ہوئے تو سب سے پہلے عمران خان کو رہا کرانا ترجیح ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم اس دن کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اسمبلی میں آئیں، وہ نہ صرف اپوزیشن کولیڈ کریں بلکہ وزیراعظم کی کرسی پر بھی بیٹھیں گے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کے منتظر ہیں، مذاکرات شروع ہوئے تو پھر معاملے کو دیکھیں گے، سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ترجیح ہوگی اور اس کے بعد جتنے بھی سیاسی اسیران ہیں ان کو رہا کرانا مقصد ہوگا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ کے گھر کے سامنے قیدی وین کھڑی کر کے اس گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی، امجد خان نیازی کو رہا کرکے دوبارہ دوسرے کیسز میں گرفتار کر رہے ہیں، یہ حالات ہیں تحریک انصاف کے ساتھ جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح 7 بج کر 55 منٹ پر سرگودھا عدالت کے سامنے موجود تھے، پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے تھے، ہمیں انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے نہیں دیا گیا، ہم بڑی مشکل سے گیٹ پر پہنچنے، ہم نے گیٹ کھٹکٹھایا تو کہا گیا کہ سیکیورٹی الرٹ ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ عدالت کے اندرجج صاحب یرغمال لگ رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمانتیں عدم پیروی کی وجہ سے منسوخ کردیں حالانکہ ہم وہیں موجود تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر