سرگودھا (نیشنل ٹائمز)سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی جلا ئوگھیرائو کے 2 کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے میانوالی ائربیس و دیگر سرکاری املاک پر حملے کے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے امجد نیازی ، ملک احسان اللہ ٹوانہ، بیرسٹرعمیرنیازی اوردیگر کارکنوں کو باعزت بری کیا۔واضح رہے کہ جلا گھیرا کے ایک مقدمہ میں 35، جب کہ دوسرے مقدمہ میں 25 افرد نامزد تھے۔
سرگودھا، سانحہ 9 مئی ، میانوالی ائربیس پر حملے کے تمام ملزمان باعزت بری،2 کیسز کا فیصلہ سنایا گیا



