سلیم ملک کا عماد وسیم پر جان بوجھ کر سست بیٹنگ کرنے کا الزام

کراچی (نیشنل ٹائمز) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے عماد وسیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ یقینی بنایا کہ وہ آوٹ بھی نہ ہو اور ہدف کے تعاقب میں ٹیم کا ایوریج بھی بڑھتا رہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ہمراہ شریک تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بطور بیٹر مجھ سے یا انضمام الحق سے اگر رنز نہیں بن رہے ہوں تو ہماری کوشش ہوگی کہ آٹ ہوجائیں، یا کم سے کم شارٹ مارنے کی کوشش تو کریں۔ سلیم ملک نے انضمام الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہ معذرت کے ساتھ مجھے یہ کہنا پڑرہا ہے کہ عماد وسیم نے ہرممکن کوشش کی کہ وہ آٹ بھی نہ ہو اور بعد میں آنے والے کھلاڑیوں پر زیادہ ایوریج کی وجہ سے دبا بھی بڑھتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ انضمام الحق نے ابھی کہا کہ ہم قومی ٹیم پر تنقید نہ ہی کریں تو اچھا ہوگا، لیکن میرا خیال ہے کہ مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ عماد وسیم پچھلے پی ایس ایل کے بعد کہیں نہیں کھیلا، اور میچ کے دوران وہ مسلسل گیندیں ضائع کرتا رہا، پورا اوور کھیلنے کے بعد آخری میں سنگل لے کر سامنے چلا جاتا تھا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ عماد وسیم اور شاداب خان کو پروموٹ کرکے اوپر نمبر پر نہیں بھیجنا چاہیے تھا، جب عماد کو پچھلے میچوں میں باقاعدہ مواقع ہی نہیں ملے اور اس نے کہیں بیٹنگ نہیں کی تو تو پھر اس کو کس حیثیت سے اوپر نمبر پر بھیجا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان کا پھر سمجھ آتا ہے کہ پچھلے میچ میں اس نے 40 رنز بنالیے تھے اور وہ فارم میں تھا تو اس کو جلدی بھیج دیا اور پھر اس نے گیندیں بھی ضائع نہیں کیں، وہ اگر جلدی آٹ بھی ہوا تو شارٹ مارنے کی کوشش میں ہی آؤٹ ہوا، اس نے گیندیں ضائع کرکے ٹیم کا ایوریج تو نہیں بڑھایا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر