امریکی جیل میں قرآن پڑھنے پر ڈاکٹر عافیہ کو شاک لگائے جاتے ہیں، فوزیہ صدیقی

کراچی (نیشنل ٹائمز ) معروف ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکا میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکا سے وطن واپسی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر اللہ کا شکر ہے، امریکا کے دو دورے ایسے ہوئے کہ کوئی لاکھوں روپے دے تب بھی نہ جاں، واشنگٹن میں کچھ لوگوں سے ملی، عافیہ کیلیے کوششیں کیں۔ انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ عافیہ سے ملاقات کے لئے پہلے دن کمرے میں لے گئے، شیشے والا کمرہ تھا، لیکن فون خراب تھا، ہم نے کہا فون صحیح کرو تو انہوں نے کہا کہ صحیح کرنے کیلیے پیچ کس موجود نہیں، ہم نے چیخ چیخ کر بات کرنے کی کوشش کی، وکیل بھی ہمراہ تھے، امریکی حکام نے عافیہ سے کسی طرح کی دستاویزات پر دستخظ نہیں کروانے دیے، اگلے روز دوسرا فون لگاکر بات کروائی، جیل حکام نے کیمیکل سے کچھ کردیا تھا، جیسے ہی میں نے فون اٹھایا میرا سانس رک گیا اور کھانسی شروع ہوگئی، برا حال ہوگیا جس کی وجہ سے عافیہ سے بات نہیں کرسکی، فون بند کیا تو امریکی حکام نے دوبارہ بات کروانے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت مشکل سے دوبارہ بات کروائی، عافیہ پہلے سے زیادہ کمزور دکھائی دیں، ذہنی طور پر N3 برین ڈرین کے ذریعے دماغی تشدد کیا گیا، انہیں باندھ کر سر میں شاک لگائے گئے، عافیہ کے ہاتھ میں بائبل دے کر انہیں کہا گیا کہ بس اس میں سے پڑھ کر سناسکتی ہو، عافیہ نے وکیل اور مجھ سے کہا کہ آپ سے کوئی بات نہیں کروں گی پہلے آپ یہ سنیں اور بائبل کھول کر پڑھنا شروع ہوگئی، پھر رونے لگی، پھر چار پانچ مرتبہ دعا رب عوذ ب من ہمزات الشیاطین وعوذ ب رب ن یحضرون پڑھ کر کہنے لگی بس میں یہ پڑھتی ہوں تو ہوش میں آتی ہوں، اگر میں ذرا بھی زیادہ قرآن پڑھوں تو یہ لوگ مجھے فورا شاک لگاتے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جب عافیہ صحیح سے بات کرنے لگیں تو امریکی ان کو وہاں سے لے گئے اس حال میں کہ وہ رو رہی تھی، اور مجھے بھی وہیں کمرے میں بند کردیا، میرے پاس ایک ٹشو پیپر تک نہ تھا جبکہ کیمیکل سے میری طبیعت پہلے ہی خراب ہورہی تھی، کمرے میں ہوا کا کوئی گزر بھی نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاید امریکی سمجھ رہے تھے کہ عافیہ بالکل ختم ہوچکی ہیں، لیکن ہم سے ملاقات کے بعد عافیہ کا ذہن جب کام کرنے لگا تو نارملائز ہونے لگیں تو پھر ملاقات ختم کردی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عافیہ سے زیادتی کی گئی، شاک لگائے گئے، دماغ کو اور مذہب کو بدلنے کی کوشش کی گئی، ان کی بیٹی کو اغوا کرکے مسیحی مشنری کے حوالے کیا گیا، ہمارے حکمرانوں کی غیرت کہاں ہے؟ پچھلے ہوں یا موجودہ حکمراں اس جرم میں سب برابر ہیں۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر