نیویارک(نیشنل ٹائمز) پاکستانی فاسٹ بائولرز کا خوف یا کچھ اور ؟، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان آج (اتوار کو ) ہونے والے ہائی وولٹیج میچ کیلئے انتظامیہ نے پچ پر سے گھاس کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس مطابق ٹورنامنٹ آرگنائزرز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ٹی20 آرگنائزنگ کمیٹی اور آئی سی سی کے خیال میں ناسا کانٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی پِچ پر کارکردگی میں ویسا تسلسل نہیں رہا جیسا کہ ہم سب چاہتے تھے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد ورلڈ کلاس گرانڈ مینز پر مشتمل ٹیم پِچ کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے اور باقی میچوں کے لیے بہترین پِچ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ن میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ناسا کانٹی سٹیڈیم کی پِچ پر بیٹرز کو گھاس کی وجہ سے غیر متوازن بانس کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پِچ پر اگی گھاس کو کم کیا جا رہا ہے اور اس پر رولر چلائے جا رہے ہیں،پِچ پر رولر چلائے جانے کے بعد گیند ہموار سطح پر گرے گی جس کے باعث متوازن اچھال ملے گا۔خیال رہے کہ نیو یارک میں اب تک ٹی20 ورلڈ کپ کے تین میچز کھیلے جا چکے ہیں تاہم یہ تینوں میچ لو سکورنگ رہے،یہاں 3 جون کو کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا کی پوری ٹیم 77 رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی،اس کے بعد 5 جون کو انڈیا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آئرش ٹیم صرف 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنائے جس کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستانی فاسٹ بائولرز کا خوف ؟ پاکستان ،بھارت میچ کیلئے پِچ پر گھاس کم کرنے کا فیصلہ



