محکمہ موسمیات کی آج چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور سوات میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ( اتوار کو) اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور سوات میں تیز ہوائیں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم کی کچھ اسی طرح صورتحال متوقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دادو، مٹھی، تربت 42، سبی، موہنجوداڑو، چھور، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اورروہڑی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی رہا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر